3

بھارتی ترنگا زمین پر جا گرا، تقریب کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا کہ بھارتی عوام شدید غصےسے آگ بگولہ

بھارتی ترنگا زمین پر جا گرا، تقریب کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا کہ بھارتی عوام شدید غصےسے آگ بگولہ

بھارت ( پرائم نیوز) بھارت میں 15 اگست یوم آزادی کا دن منایا جاتا ہے جو کہ بھارتی آج منا رہے ہیں. اس سلسلے میں جگہ جگہ بھارتی جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں. تاہم جموں کشمیرمیں ترنگے لہرانے کی کوشش میں ترنگہ زمین ہر گر گیا جس پر بھارتی عوام غصے سے آگ بگولہ اور شدید غم و دکھ کا اظہار کیا.

ذرائع کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر جموں کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ترنگے کو لہرانے کیلئے ڈوری کھینچی تو ترنگا زمین پر گرگیا.ترنگا بخشی اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب کے دوران زمین پر جا گرا. محبوبہ جو وزیر اعلیٰ کے طور پر پہلی مرتبہ پرچم کشائی کر رہی تھیں کہ اس نے جیسے ہی ڈوری کھینچی ترنگا زمین پر گر گیا. جس پر 2 سیکیورٹی اہلکاروں نے آگے بڑھ کر محبوبہ کے قومی پرچم کو سیلوٹ کرنے تک ترنگ اپنے ہاتھوں میں لیے رکھا. اس کے بعد جیسےہی محبوبہ اسٹیج سے نیچے اتریں اسٹیدیم میں موجود پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ترنگے کو درست کر کے لگایا. ترنگا گرنے پر بھارتی عوام کو سخت غصہ آیا.تاہم ترنگا گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کا بھی حکم دیاگیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں