1

عدالت کی طرف سے ایگزیکٹ کے سی ای اوشعیب شیخ کے بارے میں اہم خبرآ گئی

عدالت کی طرف سے ایگزیکٹ کے سی ای اوشعیب شیخ کے بارے میں اہم خبرآ گئی

کراچی ( پرائم نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے اگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرشعیب شیخ کی ضمانت منظورکرلی ہے. تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں اگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کے خلاف ایگزکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی. جس میں شعیب شیخ اور وقاص اور عتیق سمیت 14 ملزمان کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی ہے. عدالت نے ملزمان کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے. وکیل درخواست نے کہا ہے کہ ضمانتی مچلکے کروانے پر13 افراد کو آج رہائی مل سکتی ہے. وکیل کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ کی رہائی میں منی لانڈرنگ کیس بھی حائل ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں