4

پشاور، پولیس کانسٹیبل نے پی ایچ ڈی کرلی، دس سال سے اپنے لیےکوئی جوتے، کپڑے نہیں خریدے اور نہ..؟ کہانی سن کر ہر آنکھ اشک بار

پشاور، پولیس کانسٹیبل نے پی ایچ ڈی کرلی، دس سال سے اپنے لیےکوئی جوتے، کپڑے نہیں خریدے اور نہ..؟ کہانی سن کر ہر آنکھ اشک بار

پشاور ( پرائم نیوز) خیبر پختونخواہ پولیس میں ایک کانسٹیبل تعنیات کے طور پر کام کرنے والے طاہر خان نے ملک بھر میں نوجوانوں کیلئے مثال قائم کر دی ہے.

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل طاہر خان نے غربت کے باوجود سخت محنت کی اوراپنی محنت کے بل بوتے پر بائیو ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرنے میں کامیاب ہو گئے. طاہر خان کا کہنا ہے کہ میں بہت غریب تھا لیکن میری خواہش تھی کہ میں پی ایچ ڈی کروں، اسی شوق نے مجھے چین نہ لینے دیا اورآخر کار میں کامیاب ہو گیا.
اپنی کہانی سناتے سناتے طاہر خان آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ میں نے دس سال سے اپنے لیے جوتے نہیں خریدے اور نہ ہی کبھی مارکیٹ گیا. میرے والد کی دعائیں میرے ساتھ تھیں اور وہ میری کامیابی اور پختہ ارادے پر نہایت خوش تھے اور پھر وہ انتقال کر گئے ، ان کی دعا آج بھی میرے ساتھ ہے جس کی بدولت میں نے کامیابی حاصل کی ہے.

طاہر خان نے مزیدکہا ہے کہ میں پی ایچ ڈی کر کےان لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں جو یہ سمجھتے ہیں کہ خیبر پختونخواہ پولیس میں پڑھے لکھے ملازمین موجود نہیں ہیں. میں ان کیلئے ایک مثال ہوں اور خیبر پختونخواہ پولیس میں ایم اے اور ایم فل کے دیگرہولڈرز بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں