3

دوست ملک اچانک دھماکے سے لرز اٹھا، درجنوں ہلاکتیں اور متعدد زخمی

دوست ملک اچانک دھماکے سے لرز اٹھا، درجنوں ہلاکتیں اور متعدد زخمی

یی چانگ ( پرائم نیوز) چین کے مرکزی صوبے ہوبائی میں سٹیم پائپ لائن پھٹنے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے.

تفصیلات کے مطابق ڈینگ یانگ شہر میں میڈیان گان گاؤپاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کی سٹیم پائپ لائن ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی، کارکن اس وقت پلانٹ کے کام میں مصروف تھے، ریسکیو ٹیموں نے فوراً علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، پاور پلانٹ نے اسی سال تجربےکے طور پر کام کا آغاز کیا تھا.

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس کی جانچ پڑتال جاری تھی، دھماکہ اتنا شدید قسم کا تھا کہ اس کے نتیجے میں موقع پرہی بڑی تباہی ہو گئی، پائپ لائن پھٹ گئیں، تاریں جل گئیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، کنٹرول روم کی کمپیوٹر سکرینیں چکنا چور ہوگئیں، ابھی تک جائے حادثے پر ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کاروائیاں کر رہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں