3

جشن آزادی کے دن کن علاقوں میں موبائل سروس بند رہے گی؟ اعلان کر دیا گیا

جشن آزادی کے دن کن علاقوں میں موبائل سروس بند رہے گی؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ضلعی انتظامیہ نے 14 اگست کے روز تخریب کاری کے خدشے کو مد نظر رکھتے ہوئے موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ کیا ہے. اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ جشن آزادی کے دن وفاقی دارلحکومت میں موبائل سروس بند رہے گی اور اس کا دورانیہ صبح 6 سے دوپہر 12 بجے تک رہے گا.

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس کو بند رکھنے کی وجہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرات ہیں اور اس سلسلے میں وزرات داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھ کر مطلع کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں