15

پہلے نوبال کروائی اورپھر… محمد عامر نے 6 سال بعد یہ کیا کام کر دیا

پہلے نوبال کروائی اورپھر… محمد عامر نے 6 سال بعد یہ کیا کام کر دیا

اوول ( پرائم نیوز) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اپنی نوبال سے شہرت حاصل کرنے والے محمد عامرنے 6 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بار پھر نوبال کر دی.

24 سالہ محمد عامرنے پیسراوول ٹیسٹ کے پہلے دن آٹھویں اوور میں لائن کراس کرتے ہوئے نو بال کروا دی، جنوری میں انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے محمد عامر نے 158 اوورز کے بعد پہلی نو بال کرائی ہے اس دوران انہوں نے 11 ٹی ٹوئنٹی، 2 ون ڈے اور 4 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کیلئے اپنی خدمات سر انجام دیں اور ٹی ٹوئنٹی میں 42، ون ڈے میں 17 اور ٹیسٹ میں 157 اوورز کروائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں