8

پہلی بار حج و عمرہ پر آنے والے عازمین کیلئے سعودی عرب نے اہم فیصلے کا اعلان کر دیا

پہلی بار حج و عمرہ پر آنے والے عازمین کیلئے سعودی عرب نے اہم فیصلے کا اعلان کر دیا

ریاض ( پرائم نیوز) سعودی حکومت نے پہلی بار حج اور عمرہ پرآنے والے افراد کو خصوصی ریلیف مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے حوالےسے عازمین کو فی کس 2 ہزار ریال تک کی رعایت دی جائے گی.

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے پہلی مرتبہ حج و عمرہ پرآنے والے عازمین کو ٹرانسپورٹ، صحت سمیت دیگر شعبوں میں اضافی اخراجات سے استثناء فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس طرح سعودی حکومت نے پہلی بار حج وعمرہ کرنے والے غیر ملکی مسلمانوں کو سالانہ 2 ارب ریال کا ریلیف مہیا کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں سعودی کابینہ نے ویزہ فیسوں کے نئے شیڈول کا اعلان کیا جس میں پہلی بار حج اورعمرہ پرآنے والوں کو فی کس 2 ہزار ریال فیس کی رعایت کی جائے گی اور اس حوالے سے اگلے سال 10 لاکھ نئے عازمین حج و عمرہ کے حجاز مقدس پر آنے والوں پرتخمینہ لگایا جائے گا. حکومتی تخمینےکے مطابق اگر ایک سال میں ایک ملین عازمین حج و عمرہ کرنے سعودی عرب آتے ہیں تو حکومت کو انکے حصے میں آنے والی مجموعی رقم 2 ارب ریال ادا کرنا پڑے گی.

پہلی بار حج و عمرہ پر آنے والے عازمین کیلئے سعودی عرب نے اہم فیصلے کا اعلان کر دیا” ایک تبصرہ

  1. Резка листового металла по низким ценам. Дёшево, качественно и в срок [url=http://montazhnic.ru/plazmennaya-rezka-metalla]Click here>>>[/url]

اپنا تبصرہ بھیجیں