7

مرغیوں کے ٹرک سے چھ بچے بر آمد، اغواء‌ کرنے کے بعد ان بچوں کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے؟ دل دہلا دینے والے انکشافات

مرغیوں کے ٹرک سے چھ بچے بر آمد، اغواء‌ کرنے کے بعد ان بچوں کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے؟ دل دہلا دینے والے انکشافات

کوالمپور ( پرائم نیوز) ملائیشیا میں انسانی اسمگلنگ کیلئے اغواء کیے گئے 6 بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، سنگاپور کے میڈیا نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ ان بچوں کو تھائی لینڈ لے جایا جا رہا تھا جہاں انہیں قتل کرنے کے بعد ان کے اعضاء نکال کر فروخت کیے جانے تھے. ملائیشیا میں مرغیوں کے ایک ٹرک سے چھ بچوں کو بازیاب کرایا گیا ہے، ان بچوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر بڑے ڈبوں میں پیک کیا گیا تھا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بچوں کو اغواء کر کے تھائی لینڈ سمگلنگ کیلئے لے کیا جا رہا تھا. بچوں کو نشہ آور انجیکشن لگر کر بے ہوش کیا گیا تھا. سنگاپور کے میڈیا نے اس بات کا بھی دعوی کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ نے ان بچوں کو اغواء کیا تھا، اغواء کیے گئے بچوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے اعضاء نکال کر فروخت کیے جاتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں