5

سلمان خان کے کیریئر میں پہلی مرتبہ، دوست ملک کی کس معروف اداکارہ کے ساتھ کام کریں گے؟ جانئے

سلمان خان کے کیریئر میں پہلی مرتبہ، دوست ملک کی کس معروف اداکارہ کے ساتھ کام کریں گے؟ جانئے

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ میں معروف چینی اداکارہ ڑوڑو کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کریں‌ گے. بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ کی شوٹنگ کا آغاز لداخ میں کیا جا چکا ہے لیکن فلم میں سلمان خان کے مد مقابل مرکزی کردار کیلئے دپیکا پڈا کون اور کترینا کیف کو کاسٹ کرنے کی خبریں موصول ہوئی تھیں مگر اب فلم میں پہلی بار معروف چینی اداکارہ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے. سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ میں چینی اداکارہ ڑوڑو کے ساتھ فلم اسکرین پر نظرآئیں گے جو ان کے کیریئر میں پہلی دفعہ ہے کہ وہ کسی چینی اداکارہ کے ساتھ فلم میں کام کریں گے.

دوسری جانب چینی اداکارہ ڑوڑو بھی پہلی مرتبہ بالی ووڈ کا حصہ بننے پر خوش ہیں اورانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرسلمان خان کے ساتھ اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے.

یاد رہے کہ ٹیوب لائٹ سلمان خان اور ہدایت کار کبیر خان کی ایک ساتھ تیسری فلم ہے جو اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی.

سلمان خان کے کیریئر میں پہلی مرتبہ، دوست ملک کی کس معروف اداکارہ کے ساتھ کام کریں گے؟ جانئے” ایک تبصرہ

  1. Услуги по аренде спецтехники по низким ценам [url=http://montazhnic.ru/arenda-spetstekhniki]Click here>>>[/url]

اپنا تبصرہ بھیجیں