6

صرف 4 گھنٹے میں کراچی سے نیو یارک پہنچانے والے ایٹمی طیارے کا منصوبہ، ایک گھنٹے میں حیران کن فاصلہ طے کر سکےگا

صرف 4 گھنٹے میں کراچی سے نیو یارک پہنچانے والے ایٹمی طیارے کا منصوبہ، ایک گھنٹے میں حیران کن فاصلہ طے کر سکےگا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بارسلونا کے ایک انجینئرنگ ڈیزائنر نے ایسے اچھوتے ایٹم طیارے فیلکن فلیش کا تصور پیش کیا ہے جس میں 250 مسافر سوار ہوسکیں گے اور جوآواز سے 3 گنا زیادہ رفتار سے پرواز کر سکے گا یعنی اگر کراچی سے نیویارک کا سفرطے کرنا ہو تو یہ طیارہ 4 گھنٹوں میں اپنی منزل تک پہنچا دے گا. آسکر بینیالز نامی ہسپانوی ڈیزائنز کا یہ خیال ابھی ڈرائنگ بورڈ تک محدود ہے اسے حتمی شکل دینے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں. اس 2 منزلہ طیارے میں کوئی اکانومی کلاس موجود نہیں ہو گی بلکہ اس میں‌ سفر کرنے کیلئے صرف فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس ہی کے ٹکٹ خری جا سکیں گے، اس کے جیٹ انجن بجلی کی مدد سے تیز رفتار حرکت کریں گے جن کا رخ ضرورت پڑنے پر تبدیل کیا جا سکے گا. طیاروں کی دنیا میں یہ صلاحیت تھرسٹ ویکٹرنگ کہلاتی ہے جس کا وجود فی الحال برطانوی ہیریئر لڑاکا طیاروں ہی میں دکھائی دیتا ہے.

اسی تھرسٹ ویکٹرنگ کی بدولت یہ مسافر بردار ہائپر سونک طیارہ کسی ہیلی کاپٹر کا طرح ہوا میں اوپر اٹھے گا اور مناسب اونچائی پر پہنچنے کے بعد اپنے انجنوں کا رخ بدل کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جائے گا. پرواز کے دوران یہ بلند سے بلند ہوتا چلا جائے گا یہاں تک کہ زمینی کرہ ہوائی سے بھی اوپر پہنچ جائے گا. اتنی زیادہ اونچائی پر ہوا نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ اپنے انجن پوری طاقت سے چلائے گا اور انتہائی رفتار ( ماک 3 یا آواز سے 3 گنا زیادہ رفتار) پر سفر کرنے لگے گا. یہ طیارہ ایک گھنٹے میں 3700 کلومیٹر سے بھی زیادہ سفر کر سکتا ہے. اگرچہ اس طیارے کی زبردست خوبیاں اور صلاحیتیں ابھی ڈرائنگ بورڈ اور اینی میشن سے آگے نہیں بڑھ سکی ہو نگی لیکن اس کا سب سے ناقابل یقین پہلو وہ نیو کلیئر فیوڑن ری ایکٹر ہے جسے بینیالز اس طیارے میں لگا کر اس کے انجن چلانے کے خواہش مند ہیں. یہ طیارہ ناقابل یقین اس لیے ہے کیونکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ اب تک کوئی نیو کلیئر فیوڑن ری ایکٹر تیار نہیں ہو سکا البتہ انٹر نیشنل تھر مونیو کلیئر الیکٹر ری ایکٹر ( ITER ) نامی بین الاقوامی منصوبے کے تحت ایک ایسا ایٹمی بجلی گھر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ جسامت میں دوسروں کے مقابلے میں بہت بڑا ہو گا.

صرف 4 گھنٹے میں کراچی سے نیو یارک پہنچانے والے ایٹمی طیارے کا منصوبہ، ایک گھنٹے میں حیران کن فاصلہ طے کر سکےگا” ایک تبصرہ

  1. Услуги по аренде спецтехники по низким ценам [url=http://montazhnic.ru/arenda-spetstekhniki]Услуги по аренде спецтехники по низким ценам!..[/url]

اپنا تبصرہ بھیجیں