2

موٹاپے کا شکار افراد کیلئے خوشخبری، 44 کلو وزن کم کرنے والی خاتون نے انتہائی آسان نسخہ بتا دیا

موٹاپے کا شکار افراد کیلئے خوشخبری، 44 کلو وزن کم کرنے والی خاتون نے انتہائی آسان نسخہ بتا دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اکثر سننے میں آتا ہے کہ لوگ چینی چھوڑ کر اپنا وزن کم کرتے ہیں مگر اب ایسی خاتون کے بارے میں جانئے جس نے صرف کافی چھوڑ کر اپنا 44 کلو وزن کم کر لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق آئر لینڈ کی شہری خاتون 3 بچوں کی ماں‌ 28 سالہ لوگلین کا وزن بہت بڑھ چکا تھا اور 120 کلو سے بھی زیادہ ہو گیا تھا. اس نے کہا ہے کہ وہ دن میں کافی کے 15 کپ پیتی تھی اور کھانے سے پرہیز کرتی تھی مگر ساتھ وہ چاکلیٹس اور کرسپس بھی کھاتی تھی. کافی ہر کپ میں وہ 3 چمچ چینی کے ڈال کر پیتی تھی. بہت زیادہ نیند آنے کی وجہ سے وہ کافی کا استعمال زیادہ کرتی تھی جو کہ اس کیلئے زہرکے برابر اثر دکھاتی تھی.

اس کا کہنا ہے کہ نوجوانی کے دنوں ہی سے اس کے وزن میں اضافہ ہونے لگ گیا تھا اور 3 بچوں کے بعد تو حد سے زیادہ بڑھ گیا جو کہ 120 سے اوپر پہنچ گیا. پھر اس نے اپنے کھانے پینے کی طرف توجہ دینا شروع کی. اس کا کہنا ہے کہ اس کے بچوں اور شوہر نے اس کے وزن کم کرنے میں بہت مدد کی اور اس کا حوصلہ بڑھایا جس کی وجہ سے اس نے کافی چھوڑ دی اور نیند بھی پوری کرنے لگی جس کی وجہ سے اسے کافی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی. اس نے بتایا کہ میں نے اپنا وزن اتنا کم کر لیا ہے کہ اب مجھے لوگ آسانی سے نہیں پہچان سکتے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں