5

کوئٹہ ایک بار پھر دھماکے سے لرز اٹھا

کوئٹہ ایک بار پھر دھماکے سے لرز اٹھا

کوئٹہ ( پرائم نیوز) کوئٹہ میں زرعون روڈ پر نجی ہسپتال کے قریب دھماکا ہوا. ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. زخمیوں کو سول ہسپتال میں فوری طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا. دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا. دھماکے کے نتیجے میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے. پولیس کے مطابق دھماکے میں گاڑی اور 2 موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا.

اپنا تبصرہ بھیجیں