1

ظلم کی انتہا، 52 افراد کو زندہ جلا دیا گیا

ظلم کی انتہا، 52 افراد کو زندہ جلا دیا گیا

بغداد ( پرائم نیوز) عراق کے شہر کرکوک میں شدت پسند تنظیم داعش نے 52 افراد کو زندہ جلا دیا جبکہ 4 کو گولیاں مار کر قتل کر دیا.

تفصیلات کے مطابق داعش نے عراق کے جبگ زدہ شہرکرکوک میں شہریوں کی نقل مکانی پر اکسانے کے الزام میں 52 افراد کو زندہ جلا دیا جبکہ ایک دوسرے واقعے میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر ڈالا.

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پچھلے روز بھی داعش کے خود کش بمباروں نے عراق کے جنوبی شہر موصل میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں عراقی فوجیوں شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں