5

جن کے پاس 10، 50، 100 اور 1000 کے نوٹ ہیں وہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا بتایا نہیں

جن کے پاس 10، 50، 100 اور 1000 کے نوٹ ہیں وہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا بتایا نہیں

کراچی ( پرائم نیوز) وفاقی حکومت کی طرف سے 4 جون 2015ء کو جاری کیے گئے گزٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی مدت ختم ہو جائے گی. اس لیے اعلان کیا گیا ہے کہ تمام باقی رہنے والے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا. 5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی.

ایک اور بات قابل ذکر ہے کہ بینک دولت پاکستان نے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ کی سیریز جاری کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا آغاز 2005ء میں 20 روپے مالیت کے بینک نوٹ کے اجرا سے ہوا تھا اور اس کا مقصد بینک نوٹوں کی سیکورٹی، پائیداری اور جمالیاتی معیار میں بہتری لانا تھا. آٹھ مختلف مالیتوں پر مشتمل نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی مکمل سیریز کے اجراء کا عمل 2008ء میں مکمل ہو گا جس میں 5، 10، 20، 50، 100، 1000 اور 500 کے نوٹ شامل ہیں.

کمرشل اور مائیکروفنانس بینک 30 نومبر 2016ء تک 10، 50، 100 اور 1000 کے پرانے نوٹ کی وصولی اور ان تمام مالیتوں کا اتنی ہی مالیت کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں کا تبادلہ جاری رکھیں گے. تاہم ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2021ء تک عوام سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے ڈیزائن کے بینک نوٹ قبول کرتے رہیں گے. بینکوں میں پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کے تبادلے کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2016ء ہے. پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کی قانونی حیثیت یکم دسمبر 2016ء سے ختم ہو جائے گی جبکہ ایسے تمام بینک نوٹوں کے ایس بی پی بی ای سی کے فیلڈ دفاتر سے تبادلے کا آخری دن 31 دسمبر 2021ء ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں