6

دولہا نے شادی کی تقریب میں مہمانوں کے سامنے دلہن کو طلاق دے دی؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

دولہا نے شادی کی تقریب میں مہمانوں کے سامنے دلہن کو طلاق دے دی؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

ریاض ( پرائم نیوز) سعودی عرب میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا نے کپمنی کے فوٹو گرافر سے تصاویر بنوانے کی ضد کے باعث دلہن کو طلاق دے دی.

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دلہن نے شادی کی تقریب کے دوران تصاویر بنوانے کیلئے ایک فوٹو گرافی کمپنی کو بلانے کی ضد کی تھی جس پر دولہے نے شادی کی تقریب میں دلہن کو طلاق دے دی. دلہن نے اپنی شادی کی تصاویر بنانے کیلئے ایک کمپنی کو فوٹو گرافر بھیجنے کا آرڈر دیا تھا مگر دولہے نے دلہن کو ایسا کرنے سے منع کیا اور کہا کہ وہ کسی کمپنی کے فوٹو گرافر سے تصاویرنہیں بنوائے گا.

دلہے کا کہنا تھا کہ اسے اس بات کا اندیشہ ہے کہ کمپنی ان کی تصاویر کو پبلک کر دے گی مگر دلہن نے اس کے باوجود کمپنی کے فوٹو گرافرسے تصاویر بنوانے کا مطالبہ کیا جس کے تحت دولہے نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے سامنے دلہن کو طلاق دے دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں