4

خبردار، اے ٹی ایم مشین میں کارڈ ڈالنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ورنہ پریشانی اٹھانہ پڑے گی

خبردار، اے ٹی ایم مشین میں کارڈ ڈالنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ورنہ پریشانی اٹھانہ پڑے گی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ہیکرز نے مشینوں میں کارڈ ڈالنے کی جگہ پر ڈیٹا چرانے والی چپس کو اس طریقے سے لگایا ہوا ہے کہ صارف کو بالکل اندازہ نہیں ہوپاتا اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس نے کارڈ مشین میں ڈال دیا ہے مگر حقیقت میں اس کا ڈیٹا چوری ہو چکا ہوتا ہے. اس چپ کو ہیکرز نے کارڈ ڈالنے والی جگہ پر ایک کور کے اندر ڈال کر لگایا ہوا ہے اور کوئی عام شخص اس کی آسانی سے شناخت نہیں کرسکتا.

ایک آسٹریلوی صارف ایلی میگیورکے حوالے سے اخبار میں لکھا گیا ہے کہ وہ سڈنی کے قریب لگی اے ٹی ایم مشین میں گیا جہاں اس نے مشین میں کارڈ ڈالنے سے پہلے اس نے غور سے دیکھا تو اسے پتا چل گیا کہ ہیکرز نے یہاں ایک چپ چسپاں کی ہوئی ہے. اس نے یہ ڈیوائس نکالی اور ساتھ ہی اس کی ویڈیو بھی بنائی تا کہ دوسرے لوگ چوروں سے ہوشیا ر ہو جائیں اور کسی بھی قسم کا دھوکہ نہ کھائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں