3

فلم سلطان کے مکمل بزنس پر سلمان خان کو کتنا معاوضہ دیا جائے گا؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

فلم سلطان کے مکمل بزنس پر سلمان خان کو کتنا معاوضہ دیا جائے گا؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار ہیں. بالی ووڈ فلموں کے منافع سے معاوضہ وصول لینے کا رجحان بڑھ گیا ہے جس کے بعد فلم کی نگری کے کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان اور اکشے کمار سمیت دیگر اداکاروں نے فلموں کا معاوضہ منافع سے لینا شروع کر دیا ہے تاہم سلمان خان نے تمام صف اول کے اداکاروں سے معاوضہ لینے میں فتح حاصل کر لی ہے.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے سلطان فلم کیلئے پروڈیوسر آدتیا چوپڑا سے معاوضہ وصول نہیں کیا بلکہ انہیں فلم کے منافع سے 50 فیصد معاوضہ دیا جائے گا جبکہ سلمان خان اور پش راج فلموں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت ٹھن بھی گئی تھی لیکن اب پروڈیوسر نے معاہدے کے تحت معاوضہ دینے کو شرط کو قبول کر لیا ہے. فلم سلطان میں 95 کروڑ کی لاگت آئی ہے اور فلم نے باکس آفس میں دھوم مچا دی ہے جس کی بدولت انہوں نے 300 کروڈ کے قریب کمائی کر لی ہے جبکہ سلمان خان کو معاہدے کے تحت 2 ماہ میں 106 کروڑ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا جس کے بعد وہ فلم کی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن جائیں گے جبکہ فلم کو مختلف زبانوں میں ڈب کر کے جاپان، جرمنی اور پولینڈ میں ریلیز پیش کیا جائے گا جس کے منافع سے سلمان خان کو مزید رقم دی جائے گی.

خیال رہے کہ فلم سلطان میں سلمان خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں