7

کوئٹہ سانحہ، فیس بک نے بڑا اقدام اٹھا لیا

کوئٹہ سانحہ، فیس بک نے بڑا اقدام اٹھا لیا

کوئٹہ ( پرائم نیوز) سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک نے سانحہ کوئٹہ کے بعد سیفٹی چیک کی آپشن دے دی ہے. ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا صارفین سانحہ کوئٹہ میں محفوظ رہنے والوں سے متعلق فیس بک کے ذریعے اپنے دوستوں اور عزیزوں کے بارے میں خبر دے سکتے ہیں. واضح رہے کہ دنیا بھر میں کسی بھی سانحہ کے نتیجے میں اپنے پیاروں کی با حفاظت کا پتا لگانے کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی طرف سے سیفٹی چیک کی آپشن دے دی جاتی ہے. جس کے تحت اس آپشن کو کلک کرکے آپ فیس بل پر موجود اپنے عزیز دوستوں اور رشتہ داروں کو مطلع کر سکتے ہیں کہ وہ اس حادثے سے محفوظ ہیں.

خیال رہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 53 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 60 سے زائد زخمی ہیں.ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں‌مزیز خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں