2

عماد وسیم سب پر بازی لے گئے، بیرون ملک میں اپنی جارحانہ باؤلنگ سے ملک کا نام روشن کر دیا

عماد وسیم سب پر بازی لے گئے، بیرون ملک میں اپنی جارحانہ باؤلنگ سے ملک کا نام روشن کر دیا

سینٹ کٹس ( پرائم نیوز) عماد وسیم کی عمدہ باؤلنگ کی وجہ سے جمیکا تلاواز نے فیصلہ کن معرکے میں گیانا ایمزون واریئرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر کیریر بیئن پریمئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے، عماد وسیم نے 21 رنزدینے کے بعد 3 وکٹیں حاصل کی ہیں. کرس گیل نے 54 رنز بنا کر جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا. عماد وسیم میچ اور رسل ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے ہیں.

وارنرپارک سینٹ کٹس میں کھیلے گئے فائنل میچ میں گیانا امزون کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.1 اوورز میں 93 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سہیل تنویر 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکور رہے. عماد وسیم نے جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے 21 رنز دے کر3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. شکیب الحسن اور کیسرک ولیمز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. اس کے جواب میں تلاوزا نے ہدف 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا. کپتان کرس گیل نے544 رنز کے ساتھ شاندار بلے بازی کی جس میں 6 چھکے شامل ہیں. چیڈوک والٹن 25 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر نمایاں بلے باز قرار پائے. عماد وسیم کو میچ میں اینڈرے رسل کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں