1

کوئٹہ دھماکے کے پیچھے کس کی سازش ہے؟ پرویز رشید نیا انکشاف سامنے لے آئے

کوئٹہ دھماکے کے پیچھے کس کی سازش ہے؟ پرویز رشید نیا انکشاف سامنے لے آئے

لاہور ( پرائم نیوز) وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے پیچھے بھارتی سازش کا شبہ ہے. دہشت گردی اوران کے سہولت کار بچ نہیں سکیں گے. وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ یہ ایک قابل افسوس واقعہ ہے جو کہ ہمسایہ ملک بھارت کی سازش لگتی ہے. ان کا کہنا ہے کہ اسکول کے بچوں کے بعد وکلاء، صحافیوں اور پولیس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے. انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں غیر معمولی صورت حال ظاہر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور کہا کہ آپریشن ضرب غضب اور حکومتی ادارے ان کے ناپاک ارادوں کو مٹی میں ملا دیں‌ گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں