7

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ افسوسناک واقعہ، فوری پولیس کو طلب کر لیا گیا

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ افسوسناک واقعہ، فوری پولیس کو طلب کر لیا گیا

لاہور ( پرائم نیوز) لاہور میں مشکوک افراد نے معروف اداکارہ نیلم کپور کو ہراساں کر ڈالا جس پر انہوں نے فوری پولیس کو مدد کیلئے بلا لیا. یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیلم منیر ڈرامہ سیریل کیسی خوشی لے کے آیا چاند کی ریکاڈنگ کے سلسلے میں سٹوڈیو جا رہی تھیں مگر اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ گلبرگ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں چیک اپ کروانے کیلئے چلی گئیں جہاں 2 خواتین اور 3 مردوں نے انہیں دیکھتے ہی کسی کو موبائل پر بتایا کہ ہاں نیلم منیر یہی ہے جس کے بعد وہ تمام لوگ ان کا پیچھا کرنے لگے.

رپورٹس کے مطابق 4 لوگ پیچھا کرتے ہوئے ان کے ہوٹل میں پہنچ گئے، جہاں انہوں نے استقبالیہ تصدیق کی کہ کیا نیلم منیر یہاں ٹھہری ہوئی ہیں؟ ہوٹل پہنچنے پر جب نیلم منیر کو معلوم ہوا کہ وہ لوگ انکا پیچھا کرتے ہوئے ہوٹل پہنچ گئے ہیں‌تو انہوں نے فوری پولیس کو اطلاع دے دی جس نے ہوٹل آنے والے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے.

نیلم منیر نے بتایا ہے کہ مشکوک اور پراسرار افراد کی اس حرکت کے بعد میں نے ہوٹل تبدیل کرلیا اور اپنی مصروفیات بھی محدود کر دی ہیں تاہم اس واقعہ سے بالکل خوفزدہ نہیں‌ہوں لیکن میں حیران ہوں کہ یہ لوگ آخر کون ہیں اور ان کی اس حرکت کا مقصد کیا تھا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں