3

سونے کی قیمتوں میں شاندار کمی کا اعلان، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

سونے کی قیمتوں میں شاندار کمی کا اعلان، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور ( پرائم نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی نمایاں‌ کمی ہو گئی ہے جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 800 روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے.

تفصیلات کے مطابق فنانشل مارکیٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے آخر پر سرمایہ کاروں کی طرف سے سونے کی فروخت کے رجحان کی وجہ سے 25 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی جس سے فی اونس سونا 1361 ڈالر سے کم ہو کر 1336 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے.صرافہ بازار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں کمی پر مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہونے کا امکان ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں