6

اوباما کی بیٹی نے ایک ریسٹورنٹ میں نوکری شروع کر دی، وائٹ ہاؤس چھوڑ کر ویٹر کی ملازمت کیوں اختیار کی؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

اوباما کی بیٹی نے ایک ریسٹورنٹ میں نوکری شروع کر دی، وائٹ ہاؤس چھوڑ کر ویٹر کی ملازمت کیوں اختیار کی؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

واشنگٹن ( پرائم نیوز) امریکی صدر باراک اوبامہ کی بیٹی ساشا اوبامہ نے وائٹ ہاؤس کی آسائش چھوڑ کر اپنی گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ایک ریسٹورنٹ میں ملازمت شروع کر دی.تفصیلات کے مطابق اوبامہ کی بیٹی ساشا اوبامہ ایک سی فوڈ کے ریسٹورنٹ مارٹھاس وائن یارڈ میں نوکری کررہی ہے جہاں ان کا کام لوگوں کو کھانا پیش کریا ہے اور ان کی خدمت کرنا ہے.

ساشا اوبامہ کی ہوٹل کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی جس میں صدرباراک اوبامہ کی بیٹی نے ریسٹورنٹ کے یونیفارم کی نیلے رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے. ساشا اوبامہ کے ساتھ اس ریسٹورنٹ میں خفیہ اداروں کے 6 افراد بھی موجود ہیں. ریسٹورنٹ میں موجود عملے کے ایک ممبر کا کہنا ہے کہ پہلے تو بہت حیرت ہوئی کہ ساشا کی مدد 6 افراد کیوں کر رہے ہیں لیکن بعد میں پتا چلا کہ یہ لوگ حقیقت میں خفیہ ایجنسیوں کے لوگ ہیں.

انہوں نے بتایا کہ ساشا کی ڈیوٹی ٹیک آؤٹ پر ہے. سیاحوں کو کھانا دینے کے دوران سیکیورٹی ٹیم کو گاڑی میں بیٹھے انتظار کرتے اور بعض اوقات بنچرز پر بیٹھے بھی دیکھا گیا ہے.

دوسری طرف وائٹ ہاؤس کی طرف سے اس حوالے سے کوئی بیان سننے کو نہیں ملا البتہ اپنے ایک انٹرویو میں امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی دونوں بیٹیوں کی پرورش اور تربیت ایک عام انسان کی طرح کررہی ہوں.

اپنا تبصرہ بھیجیں