4

پاکستانی ٹیم پش اپس کیوں لگاتی ہے؟ ڈین جونز کے سوال پر سابق بھارتی کرکٹر نے ایسا جواب دیا کہ وہ منہ دیکھتے رہ گئے

پاکستانی ٹیم پش اپس کیوں لگاتی ہے؟ ڈین جونز کے سوال پر سابق بھارتی کرکٹر نے ایسا جواب دیا کہ وہ منہ دیکھتے رہ گئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سابق آسٹریلوی کرکٹر کوچنگ شعبہ سے وابستہ ڈین جونز کو منہ توڑ جواب مل گیا. تفصیلات کے مطابق پاکستان اورا نگلیڈ‌ کے درمیان سیریر پر جاری نجی ٹی وی کی خصوصی نشریات میں تجزیہ کرتے ہوئے جب ڈین جونز نے مزاحیہ انداز میں یہ کہا کہ یہ عجیب و غریب مذاق ہے کہ پاکستانی کھلاڑی پش اپس کرتے رہتے ہیں، اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ یہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے.

ڈین جونز کی بات سن کر پاکستانی سابق کرکٹر وقار یونس کچھ نہ بولے البتہ سابق کرکٹر تجزیہ کار مالی کار تک نے ڈین جونز کو ایسا جواب دیا کہ وہ ہکے بکے رہ گئے. مرلی کارتک نے کہا کہ دنیا کے تمام کھلاڑی مخلتف انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور مختلف حرکات کرتے ہیں، اس میں کوئی بری بات نہیں ہے. کوئی خوشی سے لیٹ جاتا ہے تو کوئی ڈانس کرتا ہے. پاکستانی ٹیم بھی اپنی آرمی سے محبت کرتی ہے تو وہ پش اپس لگا کر اپنی آرمی کو سلیوٹ کرتی ہے. یہ ان کے خوشی منانے کا ایک انداز ہے، اگر کسی کو اس بات کا اعتراض ہے تو میرے خیال میں وہ ذہنی طور پر بیمار ہو سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں