2

جینز کی بڑی جیب کے اوپر چھوٹی جیب بنانے کا مقصد کیا ہے؟ اہم اور دلچسپ معلومات

جینز کی بڑی جیب کے اوپر چھوٹی جیب بنانے کا مقصد کیا ہے؟ اہم اور دلچسپ معلومات

اسلام آباد ( پرائم نیوز) آج کل نئی نسل کے لوگ جینز کی پینٹ پہننے کے بے حد شوقین ہیں جبکہ کچھ لوگ اس پینٹ کو پسندیدہ پینٹ کہہ کر کئی کئی دن ایک ہی پینٹ پہنے رکھتے ہیں لیکن ان میں سے بہت ہی کم لوگ ایسے ہیں جنہیں یہ بات معلوم ہو کہ جینز پینٹ کی سامنے والی پاکٹ کے اوپر بنائی گئی چھوٹی جیب فیشن ہے یا پھر اسے کسی مقصد کیلئے بنایا گیا ہے؟

تحقیق کے مطابق 1873 میں پہلی بار جینز کی پینٹ ایجاد کی گئی تو اس وقت بھی اس کی 2 جیبیں سامنے کی طرف اور 2 پیچھے کی طرف بنائی جاتی تھیں مگر اس سامنے کی جیبوں کے اوپر بھی چھوٹی جیب بنائی جاتی ہے کہ جسے آفیشل طور پر منی پاکٹ یا ففتھ پاکٹ کہا جاتا ہے. جینز پینٹ کی تاریخ کے مطابق اس جیب کا مقصد اس میں خوش قسمتی کا سکہ رکھنا تھا جبکہ اس کے ساتھ ہی اسکی ایک اور خصوصیت یہ تھی کہ اس میں جب انگلی ڈالیں تو وہ پھنس جاتی ہے اور کوئی اس میں سے سکہ نکال نہیں سکتا تھا.

نیلی جینز پینٹ بنانے والے کمپنی اسٹراس اینڈ کو نے اس کی دلچسپ وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا اصل مقصد جیب میں رکھی جانے والی گھڑیوں کی حفاظت تھا اور کابوائے جب گھوڑوں‌ پر سفر کرتے تھے یا پھر اپنے فارمز پر کام کرتے تو گھڑی کو اس جیب میں رکھ دیتے تھے. جینز کے ماہرلی نے بھی اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اپنی گھڑیوں کی حفاظت کیلئے اس جیب کا استعمال کرتے ہیں اس لیے لوگ اسے واچ پاکٹ بھی کہتے ہیں. لیکن اب جدید دور میں جبکہ کلائی پر پہنی جانے والی گھڑیوں اور موبائل فون کے آ جانے سے جیب کی اہمیت ختم ہو جانے کے باوجود اس جیب کو تبدیل نہیں کیا گیا. اس لیے لیویز نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چھوٹی سی جیب کئی کام کرتی ہے اسے آپ فرنٹیئر پاکٹ، سکے کا پاکٹ، ماچس رکھنے کی جیب اور ٹکٹ پیکٹ بھی کہہ سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں