5

ایشوریا رائے کی نئی آنے والی فلم، بچن خاندان غصے سے آگ بگولہ، وجہ بھی سامنے آ گئی

ایشوریا رائے کی نئی آنے والی فلم، بچن خاندان غصے سے آگ بگولہ، وجہ بھی سامنے آ گئی

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ کے معروف چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اوراداکارہ ایشوریا رائے بچن نے معروف فلم ساز کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کیلئے قابل اعتراض مناظرکی عکس بندی کرائی ہے جس پر بچن خاندان نے سخت غصے کا اظہار کیا ہے.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن نے معروف پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم سے دل ہے مشکل کیلئے قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی کرائی ہے جس پر بچن خاندان نے ناراضگی کا اظہار کیا اور ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی بہو ایشوریا رائے کو فلم سے یہ مناظر ختم کرنے کا کہا تھا.

ذرائع نے کہا ہے کہ سابق حسینہ عالم ایشوریا کے کہنے پر کرن جوہر نے پہلے فلم سے یہ مناظر ہٹانے سے انکار کردیا تھا تاہم امیتا بھ بچن کی درخواست پر کرن جوہر نے مناظر کو ہٹا دیا.

واضح رہے کہ کرن جوہرکی فلم اے دل ہے مشکل میں رنبیر کپور، فواد خان، ایشوریا رائےبچن اورانوشکا شرما اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے.

ایشوریا رائے کی نئی آنے والی فلم، بچن خاندان غصے سے آگ بگولہ، وجہ بھی سامنے آ گئی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں