4

چین میں ٹریفک کا سب سے بڑا مسئلہ حل، ایسی منفرد بس ایجاد کہ سب گاڑیوں کے اوپر سے گزر جائے

چین میں ٹریفک کا سب سے بڑا مسئلہ حل، ایسی منفرد بس ایجاد کہ سب گاڑیوں کے اوپر سے گزر جائے

پجنگ ( پرائم نیوز) چین میں ٹریفک جام کا انوکھا حل نکال دیا گیا ہے، گاڑیوں کے اوپر سے گزرنے والی نئی ایلیویٹد بس نے تجرباتی بنیادوں پر صوبہ ہیبے میں اپنا پہلا سفر شروع کر دیا ہے، اس انوکھی بس میں ایک وقت میں 300 مسافر سوار ہو سکتے ہیں، بس کی لمبائی 22 میٹر جبکہ چوڑائی 7-8 میٹر ہے اور اونچائی 4-8 میٹر تک ہے. 2 میٹر لمبائی سے چھوٹی گاڑیاں اس بس کے نیچے سے باآسانی گزر سکتی ہیں اور یہ ایک گھنٹہ میں 40 سے 50 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی. اگر بس کا تجرباتی بنیادوں پر سفر کامیاب رہا تو جلد ہی یہ چین کے دوسرے صوبوں میں بھی سڑکوں پر چلتی ہوئی دکھائی دے گی.

چینی ذرائع نے کہا ہے کہ یہ انوکھی بس مصروف ترین سڑکوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے میں کافی مددگار ثابت ہوگی. نئی بس اس سال کے اندر اندر چینی شاہراہوں پر دوڑتی ہوئی دکھائی دے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں