7

بجلی کی نئی قیمتیں، نیپرا کی جانب سے تاریخ کے مہنگے ترین ٹیرف کی منظوری دے دی گئی

بجلی کی نئی قیمتیں، نیپرا کی جانب سے تاریخ کے مہنگے ترین ٹیرف کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نیپرا نے پنجاب کے پانچ پن منصوبوں کیلئے تاریخ کے مہنگے ترین ٹیرف کی منظوری دے دی ہے. پنجاب میں پن بجلی کے 5 بڑے منصوبے تیار کیے گئے ہیں. نیپرا کی طرف سے تاریخ کے مہنگے ترین ٹیرف 11 روپے 45 پیسے فی یونٹ کی منظوری دے دی گئی ہے. نیپرا کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے مجموعی طورپر 24 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی. پہلے 20 سال صارفین سے 11 روپے 45 پیسے فی یونٹ جبکہ آخری 10 سال 7 روپے 30 پیسے فی یونٹ ٹیرف موصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں