11

دبئی ایئر پورٹ حادثہ، مسافروں بارے بڑی خبر آ گئی

دبئی ایئر پورٹ حادثہ، مسافروں بارے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) دبئی ایئر پورٹ پر ایمریٹس ایئر لائنز کے ایک طیارے کو آگ لگنے کے نتیجے میں ہر طرف دھواں پھیل گیا. طیارہ بھارتی ریاست کیرالہ سے آ رہا تھا اور دبئی ایئر پورٹ پرلینڈنگ کے دوران اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی.

دوسری جانب ایمریٹس ایئرلائنز نے اپنے دیے گئے بیان میں حادثے کے بارے میں خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دبئی کے ایئر پورٹ پر ایک طیارے میں اچانک آگ لگ گئی ہے. یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق 12:45 پر پیش آیا. خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام مسافروں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا. البتہ حادثے کے بعد دبئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ ہنگامی صورت حال کے پیش نظر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے. طیارے میں آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں ابھی تک کچھ پتا نہ چل سکا.

اپنا تبصرہ بھیجیں