8

2 سالہ ننھی بچی 5 منٹ سے پہلے 196 ممالک کے دارلحکومتوں کا نام بتا سکتی ہے، حیرت انگیزخبر

2 سالہ ننھی بچی 5 منٹ سے پہلے 196 ممالک کے دارلحکومتوں کا نام بتا سکتی ہے، حیرت انگیزخبر

دو سال کی ایک ننھی بچی 5 منٹ میں دنیا کے 196 ممالک کے دارلحکومتوں‌ کے نام بتا سکتی ہے. راکشیتھا نامی اس بچی کو دنیا کے ان چھوٹے چھوٹے ممالک کے دارلحکومت کے نام بھی یاد ہیں جو اکثر سننے میں نہیں آتے. راکشیتھا اس وقت مزید ممالک کے دارلحکومت کے نام یاد کر رہی ہے. وہ ننھی بچی بڑی تیزی سے ان دارلحکومتوں کو حروف تہجی اور براعظموں کے لحاظ سے یاد کررہی ہے.

راکشیتھا نے دارلحکومت کے نام اس وقت یاد کرنے شروع کیے جب وہ اپنے 33 سالہ باپ رمیش کمار اور ماں 30 سالہ کویتا کے ساتھ لندن جا رہی تھی. 11 گھنٹے کے سفرمیں اس کےماں باپ نے اسے مصروف رکھنے کیلئے کچھ مملک کے دارلحکومت کے نام یاد کروا دیے جو اس نے یاد کرلئے. جلد ہی اسنے اپنے والدین سے مزیز ممالک کے نام پوچھے اور وہ بھی یاد کر لیے.

ننھی پری کے والدین کا کہنا ہے کہ جب بڑے ممالک کا نام لیا جاتا ہے تو وہ فوراً اس کے دارلحکومت کا نام بتا دیتی ہے. اس کے بعد والدین نے اسے رنگین کتاب لاکر دی جس میں 30 بڑے ممالک کے دارلحکومت کے نام تھے، راکشیتھا نے ان سب ناموں کو ایک ہفتے میں یاد کر لیا. اب پہلی دفعہ کسی دارلحکومت کا نام یاد کرنے کے 3 ماہ کے بعد وہ 196 ممالک کے دارلحکومتوں کے نام بتا سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں