7

خبردار! فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین افراد یہ خبر ضرور پڑھ لیں ورنہ پریشانی اٹھانہ پڑے گی

خبردار! فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین افراد یہ خبر ضرور پڑھ لیں ورنہ پریشانی اٹھانہ پڑے گی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) آج کل زیادہ تر لوگ فاسٹ فوڈ کھانے کے نہایت شوقین ہیں جو کہ ان کی صحت کیلئے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں. جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد انتہائی خطرناک کیمیلز جیسے phthlates کے شکار ہو سکتے ہیں. انہوں نے مزید بتایا ہے کہ جن لوگوں کو برگر، فرائیڈ چکن، شوارما یا ایسے ہی فاسٹ فوڈ پسند ہیں ان کے جسم میں phthlates کی سطح کا 40 فیصد زیادہ ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج نہایت تشویشناک ہیں کیونکہ phthlates بچوں اور بڑوں دونوں‌میں متعدد خطرناک بیماریوں‌ کا موجب بن سکتا ہے. phthlates اصل میں ایک صنعتی کیمیکل ہے جسے فوڈ پیکجنگ میٹریل اور فاسٹ فوڈ‌ کی تیاری کیلئے دیگرچیزوں میں ڈالا جاتا ہے.

ماہرین نے تحقیق کے دوران فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کا مطالعہ کیا تو ان میں اس کیمیکل کی سطح نمایاں طور پر دیکھی گئی. امریکا میں اس کیمیکل کو2008ء میں بچوں کے کھلونے بنانے کیلئے استعمال کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی کیونکہ اس سے صحت پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں.

واضح رہے کہ بہت زیادہ فاسٹ فوڈ کھانے کی عادت انسانی صحت کیلئے نہایت نقصان دہ ہے کیونکہ کھانے کو لذیذ بنانے کیلئے اس میں بہت زیادہ چربی، نمک اور کیلوریز کا استعمال کیا جاتا ہے جو موٹاپے، ذیا بیطس اور بلڈ پریشر سیمت کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں. مختلف طبی رپورٹس میں phthlates کی وجہ سے انسانوں میں دمہ، آٹزم اور بریسٹ کینسر سمیت متعدد امراض کا خطرہ بتایا گیا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا جسم اس کیمیکل کو ہضم نہیں کرپاتا اور یہ ہارمونز کے نظام کو شدید نقصان پہنچانے کے بعد خطرناک بیماریوں کا موجب بنتا ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں