5

انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ، عمران خان نے کپتان مصباح الحق کو شاندار مشورہ دے دیا

انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ، عمران خان نے کپتان مصباح الحق کو شاندار مشورہ دے دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے انگلینڈ‌ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کیلئے کپتان مصباح الحق کو شاندار مشورہ دیا ہے.تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں حصہ لے لیا ہے جبکہ وہ قومی ٹیم کے شاہینوں کو میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے مشورے دیتے رہتے ہیں.

اس بارسابق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک پیغام میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں اپنی ٹیم سے اچھی امیدیں لگا کر رکھوں گا کہ پاکستانی شاہین ہارنے کے ڈر سے بے خوف ہو کر میدان میں اتریں گے اور آخری بال تک مخالف ٹیم کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے.

واضح رہے کہ اس سے پہلے عمران خان نے ورلڈ‌ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے خلاف میچ سے پہلے بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں