2

گاڑیوں‌ کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، عوام کی پسندیدہ گاڑی کا نیا زبردست ماڈل متعارف

گاڑیوں‌ کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، عوام کی پسندیدہ گاڑی کا نیا زبردست ماڈل متعارف

کراچی ( پرائم نیوز) ہنڈا کمپنی کی گاڑیوں کو پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک میں پسند کیا جاتا ہے خاص طورپر اس کے ماڈل سوک کی بہت زیادہ مانگ ہے. اب ہونڈا نے سوک کوپ کے نام سے اس گاڑی کا نیا ورژن متعارف کرادیا ہے جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی فیچرزنصب کئے گئے ہیں. 2016ء کیلئے سوک کے اس ماڈل کو کوپ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں موڈ جدید ایل ای ڈی ایسینٹ لائٹس، کشادہ کروم گرل بار اور سی شیپ ٹیل لائٹس موجود ہیں.

یہ گاڑی مختلف رنگوں میں بھی حاصل کی جا سکتی ہے.اس کے علاوہ کپمنی نے یہ دعوی کیا ہے کہ صارف جس رنگ کی بھی گاڑی پسند کرے گا وہ اس کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے گا. گاڑی میں 2.0 لیٹرٹربو چارج فور انجن بھی رکھا گیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ 230 ہاؤس پاور کی طاقت رکھتا ہے.

ہنڈا نے اس گاڑی میں صارفین کی حفاظت کیلئے ہنڈا سینگ رکھا ہے اور یہ سیمی آٹو میٹک ڈرائیونگ سسٹم کے ساتھ ہے جس کیلئے اڈاپٹو کروزکنٹرول کو پہلی بار کمپنی نے اپنی گاڑی کا حصہ بنایا ہے. یعنی یہ گاڑی آٹو میٹک بریک اور رفتار بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے. ہنڈا ڈسپلے آڈیو انفو ٹینمنٹ سسٹم سینٹرڈیش میں 7 انچ کی ٹچ اسکرین کی صورت میں دستیاب ہے کو اینڈارئیڈیا ایپل پلے پر بھی چل سکتا ہے. اس طرح کے سسٹمز دوسری گاڑیوں میں‌ ہونے کی‌صورت میں ان کی قیمت 50 ہزار ڈالر، جو کہ پاکستانی 50 لاکھ روپوں سے زیادہ کی رقم بنتی ہے، ہوتی ہے تاہم اس نئی سوک کی قیمتوں کا آغاز 24 لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد سے ہوتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں