1

خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑنے لگا، قندیل بلوچ کے بعد اسی گاؤں میں ایک اور لڑکی غیرت کے نام پر قتل

خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑنے لگا، قندیل بلوچ کے بعد اسی گاؤں میں ایک اور لڑکی غیرت کے نام پر قتل

ڈیرہ غازی خان ( پرائم نیوز) ڈیرہ غازی خان کے گاؤں‌ کو اس وقت پورے ملک میں قندیل بلوچ کے قتل کے بعد شہرت اور پہچان حاصل ہو گئی ہے کیونکہ قندیل بلوچ کے قتل کے بعد خبریں آئی تھیں کہ ماڈل ڈیرہ غازی خان کی رہنے والی ہے اور پھر شاہ صدرالدین کا نام تب پورے ملک اور دنیا بھرمیں پہچانا جانے لگا جب اس بات کا پتا چلا کہ شاہ صدرالدین میں قندیل کو دفن کیا گیا ہے.

قندیل بلوچ کے بعد آج پھر اسی گاؤں شاہ صدالدین سے یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ ایک اور بھائی نے غیرت کے نام پراپنی بہن کو قتل کردیا ہے.تفصیلات کے مطابق لڑکے کو اپنی بہن کے کردار پرشک تھا جس پر اس نے غیرت کے نام اپنی بہن کو قتل کرڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا. پولیس نے لڑکی کی لاش قبضہ میں‌لے کر کاروائی شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں