8

انتہائی آسان طریقہ اپنائیں اور موبائل کی بیٹری پائیں منٹوں میں سو فیصد

انتہائی آسان طریقہ اپنائیں اور موبائل کی بیٹری کریں منٹوں میں سو فیصد

اسلام آباد ( پرائم نیوز) آج کل تقریباً ہرانسان اسمارٹ فون استعمال کرتا ہے اور ان پر گیمز، ویڈیو دیکھنا اور انٹرنیٹ کے ساتھ اور بھی بہت کچھ استعمال کیا جاتا ہے. مگر اسمارٹ فونز کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ ان کی بیٹری بہت جلد ختم ہو جاتی ہے مگر اسے چارج کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے. جو کہ پریشانی کی وجہ بن جاتا ہے.

اب ماہرین نے ایک ایسا طریقہ متعارف کرایا جس سے موبائل کو 15 سے 20 منٹوں میں فل چارج کیا جا سکتا ہے اس کیلئے آپ کو اس بات پر عمل کرنا پڑے گا.

سب سے پہلے اپنے سمارٹ فون کو چارج کرنے کیلئے کپمیوٹر کے ساتھ ڈیٹا کیبل کا استعمال نہ کریں بلکہ اورجنل چارجرلیں. اس کے بعد اسے پلگ میں لگانے سے پہلے اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر ایئرپلین موڈ آف سے آن کریں اور پھر آپ کا موبائل تیزی سے چارج کرنے لگے گا. اصل میں ایئرپلین موڈ ڈیوائس کا انٹرنیٹ کنکشن ختم کردیتا ہے. بیٹی کو خودکار طور پر وائی فائی سگنل کی سرچنگ، ایپ اپ ڈیٹس، ٹیکسٹس اور دیگر نوٹیفیکیشنز کی جستجو چارجنگ کے دوران نہیں کرنا پڑتی کس کے نتیجے میں بیٹری تیزی سے چارج ہوتی ہے. اس طریقے سے موبائل کی بیٹری 15 سے 20 منٹ میں چارج ہو جائے گی مگر اس دوران کوئی کال وغیرہ موصول نہیں ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں