7

ناشتے میں ایسی غذاؤں کا استعمال جو آپ کو دن بھر چست رکھنے میں مدد دے

ناشتے میں کچھ غذاؤں کا استعمال آپ کو دن بھر چست رکھنے میں مدد دے

نیویارک ( پرائم نیوز) ناشتہ دن بھر کی اہم غذا ہے. ناشتہ کرنے سے انسان سارا دن چست رہتا ہے اور اپنے تمام کام بخوبی سرانجام دیتا ہے، ناشتے کے بغیر انسان پر ایک سستی طاری رہتی ہے، تھکن محسوس ہوتی جس سے کام کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. اس لیے بہتر ناشتہ صحت کیلئے بہایت مفید ہے. ناشتے کیلئے ماہرین نے مختلف ترکیبیں بتائی ہیں جن سے ناشتے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے. ان تراکیب پرعمل کرنے سے انسانی صحت حشاش بشاش ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے تمام فرائض باآسانی انجام دے سکےگی.

1:- اپنی کافی گرائنڈ کریں. ایسا کرنا تھوڑا مشقت کا کام ہے مگر آپکے ناشتے کو دوبالا کر دے گا جس سے آپ لطف اٹھائیں گے.
2:- گھر پر دہی بنائیں. کیونکہ گھر کی دہی سے جو طاقت اور قوت حاصل ہوتی ہے وہ بازار کی دہی میں نہیں ملتی.
3:- ناشتے میں انڈوں کا استعمال کریں. ماہرین نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ انڈے ناشتے کیلئے ایک بہترین غذا ہے. غذا میں‌انڈوں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ انہیں بنانا نہایت آسان ہے جبکہ اس کے مزے میں مزید اضافے کیلئے نمک اور کالی مرچوں کی ضرورت پڑتی ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں