6

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے معروف ہیرو کی پی ایس ایل میں شمولیت، نام جان کر خاش ہو جائیں گے

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے معروف ہیرو کی پی ایس ایل میں شمولیت، نام جان کر خاش ہو جائیں گے

لاہور ( پرائم نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے فائنل میں اپنی دھماکے دار پرمارمنس سے ویسٹ انڈیز کو عالمی چیمپئن بنانے والے کارلوس بریتھو ویٹ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کا حصہ ہوں گے. پی ایس ایل کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کو زیادہ مقبولیت دی جا رہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ مزید بڑے شخصیات نے شرکت کیلئے حامی بھرلی ہے. انہوں‌ نے کہا ہے کہ کریبئن پریمئر لیگ کے نقطہ عروج پر کچھ سر فہرست کھلاڑیوں کی امید ہے. کارلوس بریتھویٹ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف آخری اوور میں مسلسل 4 چھکے لگا کر شہرت حاصل کی تھی جس کے تحت ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کی سر زمین پر انگلینڈ کو ہراکر عالمی چیمپئین کا اعزاز اپنے نام کیا تھا.

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو مضبوط انگلش ٹیم کے خلاف جیت کیلئے 19 رنز چاہیئے تھے اور جب انگلینڈ کے کپتان نے اس وکٹ پر باؤلنگ کے ماہربین اسٹوکس کو گیند پکٹرائی تو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ میچ آسانی سے اپنے نام کر لیں‌ گے. وکٹ پر کھڑے آل راؤنڈر بریتھویٹ نے اپنے آپکو مکمل طور پرقابو کیے ہوئے تھا اور اسٹوکس کی باؤلنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 2 گیندیں پہلے ہی ویسٹ انڈیز کو کامیابی سے ہمکنار کیا. پی ایس ایل کے سربراہ اس سال فروری میں پہلے کامیاب سیزن کے بعد پر اعتماد ہیں کہ 2017 میں اور زیادہ بہتری آئے گی جس میں ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی شمولیت اورنفع کی وجہ سے بہتر ہوگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں