5

اپنی شادی کو منفرد بنانے کیلئے ایک جوڑے نے ایسا خطرناک طریقہ اپنایا کہ جان کرآپ کانوں کو ہاتھ لگائیں‌ گے

اپنی شادی کو منفرد بنانے کیلئے ایک جوڑے نے ایسا خطرناک طریقہ اپنایا کہ جان کرآپ کانوں کو ہاتھ لگائیں‌ گے

بھارت ( پرائم نیوز) ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی شادی کی تقریب کو یاد گار بنائے. کوئی اپنی شادی کو انوکھا اور یادگار بنانے کیلئے کسی فلم سٹار کو مدعو کرتا ہے تو کوئی شادی کی تقریب ایسی جگہ پر منقعد کرتا ہے کہ لوگ اسے برسوں تک یاد رکھتے ہیں. بھارتی ریاست مہاشتڑا کے ضلع کوہلا پور میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کو منفرد بنانے کیلئے خوفناک طریقے کا استعمال کیا.

بھارتی جوڑے نے اپنی شادی پر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسم کھانے کیلئے زمین سے 1000 فٹ اونچی جگہ کو منتخب کیا. 1000 فٹ اونچی جگہ پر دلہا اور دلہن کو بیلٹس کے ساتھ اوپرتک پہنچایا گیا جہاں ان دونو‌ں نے ایک دوسرے کو رومالا پہنائی اور ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسم کھائی. انٹر نیٹ کے کچھ صارفین نے اس تقریب کو انوکھا اور دلچسپ قراد دیا جبکہ دیگر صارفین نے صرف شیخی اور خطرے کی تقریب کا نام دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں