3

پاکستان کے متعدد مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پاکستان کے متعدد مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ایبٹ آباد ( پرائم نیوز) ایبٹ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے. زلزلے کی شدت 5.0 تھی. زلزلے کا مرکز ایبٹ آباد سے 48 کلو میٹر شمال مغرب میں‌تھا جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے. زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے.اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا.

زلزلہ پیما گر کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر مانیٹر کی گئی ہے اوراس کی شدت 5.0 تھی. زلزلے کا مرکز ایبٹ آباد سے 48 کلو میٹر کے فاصلے پر شمال مغرب کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں