4

شردہا کپور اب کس قسم کا رول کرنے کی خواہشمند ہیں؟ خود ہی بتا دیا

شردہا کپور اب کس قسم کا رول کرنے کی خواہشمند ہیں؟ خود ہی بتا دیا

ممبئی ( پرائم نیوز) شردہا کپور بولی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دے چکی ہیں‌ مگر آج تک انہوں نے اپنے کیریئر میں کوئی منفی کردارادا نہیں کیا.

بولی ووڈ لائف کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک تقریب کے دوران شردہا کپور نے کہا ہے کہ میں ان دنوں منفی کرداروں سے کافی متاثرہو رہی ہیں اور ایسا ہی کوئی کردار وہ اپنی اگلی فلم میں کرنے کی خواہش رکھتی ہیں. ان کا کہنا ہے کہ میں اب کچھ فلموں میں ولن بننا چاہتی ہوں اور اگر مجھے کوئی منفی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تو میں ضرور اس میں حصہ لوں گی.

خیال رہے کہ شردہا کپور اپنے کیریئر میں رومانوی، مزاحیہ اور ایکشن فلموں‌ میں‌حصہ لے چکی ہیں اب یہ فلموں میں منفی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں اور ان کا یہ کرداد بھی کافی دلچسپ ہو گا. شردہا نے کہا ہے کہ آج تک مجھے کہیں‌سے بھی منفی کرداد ادا کرنے کی پیشکش نہیں کی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں