2

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشت گرد گرفتار

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشت گرد گرفتار

لاہور ( پرائم نیوز) صوبائی دارلحکومت لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے.

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں‌ شعیب داؤد اور حسن علی شامل ہیں. جنہیں لاہور میں بھٹہ چوک کے قریب خفیہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے. دونوں‌ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم حزب التحریر سے ہے. ملزمان کے قبضہ سے منافرت پرمبنی لٹریچر بر آمد ہوا ہے جبکہ ان دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر پہنچا دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں