rain

کن علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہوں‌ گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی

کن علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہوں‌ گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں‌ کہیں‌ جبکہ ژوب، بہاولپور، میرپور خاص، ڈویژن میں کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسی دوران کچھ جگہوں‌ پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے اور سندھ و مکران کے ساحلی علاقوں میں‌ ہلکی بارش کی توقع کی جا سکتی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے متعدد شہروں میں‌ موسم گرم اور مرطوب رہے گا. محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں‌ موسم گرم اور خشک رہا ہے. تاہم گوجرانوالہ، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ اور فاٹا کے کچھ علاقوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی. سب سے زیادہ بارش منڈی بہاوالدین میں 12 ملی میٹر، ٹوبہ ٹیک سنگھ 8، گوجرانوالہ 3، جھنگ 1، دیر5، بالاکوٹ2 ، کالام 1 اور پارا چنار میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں