11

14 اگست کی تیاریاں عروج پر، عوام جوش و خروش سے خریداری میں مصروف

14 اگست کی تیاریاں عروج پر، عوام جوش و خروش سے خریداری میں مصروف

لاہور ( پرائم نیوز) آزادی کا مہینہ آ گیا، بچوں میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا، عوام کی 14 اگست منانے کی تیاریاں‌ عروج پر پہنچ گئیں، رش نے دوکانداروں کے بھی وارے نیارے کر دیے.

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 69واں آزادی کا جشن منانے کیلئے تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں اور لوگوں‌ کی بڑی تعداد جھنڈے، جھنڈیاں، بیج، سبز رنگ کی شرٹس اور دیگر چیزیں‌ خریدنے میں مصروف نظر آ رہے ہیں جبکہ بازاروں اور شہروں میں رش کی وجہ سے دوکاندار بھی کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں.

دارلحکومت اسلام آباد میں جشن آزادی کی روایتی جوش و خروش منانے کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں جہاں حکومتی سطح کے علاوہ لوگ خود بھی سڑکوں‌ کو سجانے کیلئے پرجوش ہیں. اس طرح کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی بازاروں میں ہر طرف سبز رنگ دکھائی دے رہا ہے اورلوگ سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں اور دیگرچیزیں خریدنے میں مصروف اور پر جوش نظر آ رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں