9

بھارت میں بہن بھائی کی ایسی عجیب وغریب حرکتیں‌ کہ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

بھارت میں بہن بھائی کی ایسی عجیب وغریب حرکتیں‌ کہ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

چھتیس گڑھ ( پرائم نیوز) بھارت میں بہن بھائی روزانہ گھنے جنگلوں میں بندروں اور دوسرے جانوروں کے ساتھ کھیلتے ہیں اور جنگلی جانور دونوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان بھی نہیں پہنچاتے. چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے دونوں بچوں میں بہن بھائی شامل ہیں اور قریبی گاؤں میں‌رہتے ہیں اور گھنے جنگلوں میں بندروں کے ساتھ ساتھ دیگر جانوروں‌ کے ساتھ کھیلتے ہیں جن میں چیتے بھی شامل ہیں. دونوں پورا دن جنگل کے گھنے درختوں‌ پر اچھلتے کودتے ہیں اور انہیں جنگل کے خوفناک جانوروں سے ڈر بھی محسوس نہیں ہوتا.

بچوں کی ماں کا کہنا ہے کہ دونوں بچے نارمل پیدا ہوئے تھے یہی وجہ ہے کہ دونوں‌ ٹھیک سے بول بھی نہیں سکتے، لڑکا بندروں‌ کے ساتھ کبڈی اور چھپن چھپائی کھیلتا ہے. گاؤں کے لوگ لڑکے کو اس کے چلنے کے انداز کی وجہ سے گوریلا بولتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ جنگل کے جانور اسے نقصان نہیں پہنچاتے.
چھتیس گھڑھ علاقے میں باغیوں کا راج ہے. بچوں کے باپ کو بھی انہی باغیوں نے مخبر سمجھ کر اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ اپنے دونوں بچوں کو تلاش کرنے کیلئے جنگل گیا تھا، اسی وجہ سے بچوں کی ماں اس فکر میں رہتی ہیں کہ کہیں بچے بھی ان کے ہاتھ نہ چڑھ جائیں.

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بچے ٹھیک نہیں ہو سکتے اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں‌بچوں کا دماغ پوری طرح سے نہیں بنا اوراس کے اثرات ان کے جسم اورچہرے پر بھی نمایاں ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں