7

قندیل بلوچ قتل کیس، مزید خطرناک ارادے، ملزم وسیم قتل کرنے کے بعد لاش کے ساتھ کیا کرنا چاہتا تھا، بیان نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

قندیل بلوچ قتل کیس، مزید خطرناک ارادے، ملزم وسیم قتل کرنے کے بعد لاش کے ساتھ کیا کرنا چاہتا تھا، بیان نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

ملتان ( پرائم نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے سگے بھائی نے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر قندیل کو گلہ گھونٹ کر قتل کردیا تھا. پولیس کی زیر حراست ملزم وسیم کے قتل کی واردات اور منصوبہ بندی سے متعلق آئے دن کوئی نیا انکشاف دیکھنے کو ملتا ہے.

پولیس کو دیے گئے ایک اور بیان میں ملزم وسیم کا کہنا ہے کہ قندیل کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو حق نواز کے ساتھ مل کر دریا میں پھینکنے کے بعد قندیل کی گمشدگی کا شبہ ظاہر کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا.مگر ایک دن پہلے ہماری گلی میں فوتگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے گلی میں کافی رش تھا. ملزم وسیم کا کہنا ہے کہ رش کی وجہ سے ہم اپنے منصوبہ پر پورا نہ اترپائے اور قندیل کی لاش گاڑی میں منتقل نہیں کر سکے.

پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا گیا ہے جبکہ دیگرملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں