6

کرکٹ شائقین کیلئے شاندارخوشخبری، پاک بھارت سیریز بارے اہم خبر آ گئی

کرکٹ شائقین کیلئے شاندارخوشخبری، پاک بھارت سیریز بارے اہم خبر آ گئی

لاہور (‌ پرائم نیوز)‌ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو لاہور میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کر دی ہے. آئی سی سی چیمپئن شپ شیڈول کے مطابق پاکستان بھارت کی میزبانی کرے گا.

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بی سی سی آئی سے رابطہ کرکے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو ستمبرکے دوران لاہورمیں سیریز کھیلنے کیلئے مدعو کیا ہے. سیریز میں 5 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے کا شیڈول بھجوایا گیا ہے. آئی سی سی چیمپئن شپ شیڈول کے مطابق پاکستان نے بھارت کی میزبانی کرنی ہے اور باہمی سیریز کے نتائج کی روشنی میں ورلڈ کپ کوالیفائر کا فیصلہ کیا جائےگا.

آئی سی سی قوانین کے مطابق بھارت کو پاکستان کی میزبانی میں سیریز لازمی کھیلنا ہے. آئی سی سی چیمپئن شپ میں پاکستان کو انگلینڈ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث پاکستان کی رینکنگ گر گئی ہے. یہی وجہ ہے کہ اسے کوالیفائی کرنے کیلئے بھارت سے جیتنا پڑے گا. بھارت سے جیتنے کے بعد پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری دیکھنے کو ملے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں