5

استغفراللہ..! سعودی نوجوان نے اپنی ماں‌ کے ساتھ ایسی گھٹیا حرکت کی کہ ہر کوئی کانپ کر رہ جائے

استغفراللہ..! سعودی نوجوان نے اپنی ماں‌ کے ساتھ ایسی گھٹیا حرکت کی کہ ہر کوئی کانپ کر رہ جائے

الظہران ( پرائم نیوز) سعودی نوجوان نے اپنی 50 سالہ والدہ پر تشدد کیا جس کی فوٹیج نے سوشل میڈیا کے صارفین میں ایک اضطراب پیدا کردیا ہے. سعودی شہریوں نے اس نوجوان کی گھٹیا حرکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. نوجوان کے شدید تشدد کے باعث والدہ کے سر پر گہری چوٹیں آئی ہیں. ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی حالت اب کچھ بہتر ہے. سعودی عرب میں سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ شہری کا والدہ پر تشدد انٹرنیٹ صارفین کا موضوع رہا ہے.

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ایک صارف نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اے اللہ ہمیں اس گناہ میں شامل نہ کرنا، یہ کچھ پاگلوں کی جانب سے عمل کیا گیا ہے. اے اللہ اسے دوسروں کیلئے عبرت بنا دے. ایک اور صارف نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس نے اپنی ماں پر ہاتھ اٹھایا ہے.میری خواہش ہے کہ میری ماں آئے اور میں‌اس کے قدم چوم لوں.

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کی والدہ کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے. اور ہم اس کیس کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں