4

انڈیا سوگ میں ڈوب گیا، معروف بولی ووڈ فلموں کے پروڈیوسر انتقال کر گئے

انڈیا سوگ میں ڈوب گیا، معروف بولی ووڈ فلموں کے پروڈیوسر انتقال کر گئے

ممبئی (‌پرائم نیوز) فلمیں‌ بنانے والے پروڈکشن ہاؤس راج شری فلمز کے مالک، جنہوں نے میں نے پیار کیا، ہم آپ کے ہیں کون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، ویوہ اور پریم رتن دھن پایو جیس فیملی بنائیں، انتقال کر گئے.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ نگری کے مایہ ناز ہدایت کار، پروڈیوسراور رائٹر سورج برجاتیا کے بھائی رجت برجاتیا پچھلے کچھ روز سے ممبئی کے جسلوک ہسپتال میں کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، جو اب اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، رجت کے 2 بچے اور ایک بیوی ہیں.

راج شری پروڈکشن کی بنیاد رجت برجاتیا کے دادا تراچند برتاجیا نے رکھی تھی جبکہ رجت راج شیری میڈیا کے سی ای او سمیت ایم ڈی بھی تھے. بالی انڈسٹری میں رجت برجاتیا ایک نامور شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے تھے جبکہ کھڑکی توڑ بزنس کا ریکارڈ توڑنے والی سلمان خان اور سونم کپورکی فلم پریم رتن دھان پایو کی ترقی میں رجت کا ہی ہاتھ تھا جس کی وجہ سے فلم نے بزنس کے دیگر ریکارڈ توڑے. رجت برجاتیا کی وفات کے بعد بالی ووڈ کی دنیا میں فنکاروں کی طرف سے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں