3

بہت جلد مجھ پر قاتلانہ حملہ ہو گا اورمیرے مرنے کے بعد تمام ٹی وی چینلز پر..! عامر لیاقت نے کیا کچھ کہہ دیا

بہت جلد مجھ پر قاتلانہ حملہ ہو گا اورمیرے مرنے کے بعد تمام ٹی وی چینلز پر..! عامر لیاقت نے کیا کچھ کہہ دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن کا کہنا ہے کہ میں نے سب کو بتا دیا ہے کہ مجھے قتل کی دھمکیاں‌ دی جا رہی ہیں مگر کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا.

ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ مجھے افسوس بھی ہے اطمینان بھی کیونکہ ایک میں‌ مارا جاؤں گا اور سب میرے جنازے میں شرکت کریں گے کیونکہ یہ ایک مردہ پرست قوم ہے. سینئر اینکر پرسن عامر لیاقت نے کہا ہے کہ جس دن مجھے مارا جائے گا اس دن سب کہیں‌ گے کہ یہ ہمارا سرمایہ تھا. اس کے قاتلوں کو چھوڑا نہیں جائے گا اور آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا. ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام بیانات میرے مرنے کے بعد ٹی وی چینلز پر چل رہے ہوں‌ گے.

سینئر ٹی میزبان ڈاکٹرعامرلیاقت نے نجی ٹی وی پرواگرام کی میزبان سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کے ٹی وی چینلز پر آن ریکارڈ یہ کہہ رہا ہوں بہت جلد مجھ پر قاتلانہ حملہ ہو گا اور مجھے مارنے کی کوشش کی جائے گی. ویسے بھی میں ایک سافٹ شکار ہوں.

اپنا تبصرہ بھیجیں