2

سسرال والوں نے 3 بچوں کی ماں‌ کو جلا ڈالا، انتہائی سنگین واقعہ

سسرال والوں نے 3 بچوں کی ماں‌ کو جلا ڈالا، انتہائی سنگین واقعہ

حافظ آباد ( پرائم نیوز) حافظ آباد میں تین بچوں کو ماں کو سسرالیوں نے مبینہ طورپر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی.

تفصیلات کے مطابق ثوبیہ نامی خاتون آگ لگنے کی وجہ سے بری طرح سے جھلس گئی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا. ثوبیہ کے میکے والوں کا کہنا ہے کہ سسرال والے ثوبہ پر تشدد کرتے تھے اور انہوں نے ہی ثوبیہ کو آگ لگائی ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برس میں غیرت کے نام پر اور متعدد معاملات میں قصوروار ٹھہرا کر خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جرائم میں بے حد اضافہ ہو رہا ہے جس کو قابو کرنے کیلئے حکومت بالکل بے بس نظر آ رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں